ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے جلسہ تربیتِ حجاج کا انعقاد

بھٹکل: مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے جلسہ تربیتِ حجاج کا انعقاد

Sun, 21 May 2023 13:43:48    S.O. News Service

بھٹکل،21 / مئی (ایس او نیوز)مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے عازمین حج  کے لئے جماعت کے دفتر میں ایک تربیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں امسال حج کے سفر پر نکلنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ 
    
جلسہ کا آغاز حافظ حسن ڈی ایف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ مولانا عمیر سدی باپا ندوی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مولانا محمد شعیب جوکاکو ندوی نے کلمات استقبالیہ پیش کیے ۔ ححج کے فضائل اور عمرہ کے طریقہ پر مولانا میراں ارشاد نائطے ندوی نے روشنی ڈالی۔ 
    
چیف قاضی مولانا حافظ خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے حج کے اعمال اور ان کی ترتیب کو بڑے موثر انداز میں عازمین حج کے سامنے پیش کیا۔ حالت احرام میں ممنوعہ اور حرام اشیاء و اعمال کے تعلق سے مولانا حافظ فرقان صدیقہ ندوی نے تفصیلات بیان کیں ۔ زیارت مدینہ سے متعلق اہم اور مفید معلومات مولانا حافظ محمد حسین اکرمی رشادی نے پیش کیے۔ 
    
جنرل سیکریٹری جوباپو محمد اسماعیل نے کلمات تشکر پیش کیے جبکہ جلسہ کی نظامت کی ذمہ داری مولانا محمد شعیب جوکاکو ندوی نے سنبھالی ۔ چیف قاضی کی دعا پر جلسہ اختتام پزیر ہوا۔ 


Share: